کیف 10جنوری(آئی این ایس انڈیا)امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق فلپائن کے جنوب مشرق میں سولاویسی جزیرے کے قریب منگل کے روز سمندر کی تہہ میں ایک بڑا زلزلہ آیا ہے۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق زلزلے کامرکزسمندرکی سطح سے617کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.3بتائی جا رہی ہے اور یہ مقامی وقت کے مطابق دوبج کر تیرہ منٹ پر آیا۔ فوری طورپر اس کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی تاحال سونامی کا انتباہ جاری کیاگیاہے۔