ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / فلوریڈا:سانتیاگو عدالت میں پیش

فلوریڈا:سانتیاگو عدالت میں پیش

Tue, 10 Jan 2017 21:03:02  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن 10جنوری(آئی این ایس انڈیا)گذشتہ جمعے کو فلوریڈا کے ایک ہوائی اڈے پر مہلک شوٹنگ کے واقع میں ملوث مسلح شخص کوعدالت کی پہلی پیشی پرپیش کیا گیا۔اتوار کے روز ایسٹیبن سانتیاگو پر تشدد کی کارروائی میں ملوث ہونے پر الزام عائدکیاگیاجب اُس نے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ہلاکتیں واقع ہوئیں۔ الزامات ثابت ہونے پر سانتیاگو کو موت کی سزا یا پھر ممکنہ طور پر عمر قید ہو سکتی ہے۔ اُن کے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ایسے میں جب حکام حملے کے محرکات تلاش کر رہے ہیں، سانتیاگو کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی جنگ میں 11ماہ کی تعیناتی کے دوران اُن کی ذہنی حالت بگڑ گئی تھی۔اُن کے بھائی، برائن سانتیاگو نے سی این این کو بتایا کہ لڑائی سے واپسی پر سبھی پر یکساں ردِ عمل ظاہر نہیں ہوتا۔ کچھ بہتر ہوتے ہیں، لیکن کچھ زیادہ بہتر حالت میں نہیں ہوتے۔اُن کی والدہ کے مطابق، ایسٹیبن سانتیاگو نے، جن کی عمر26برس ہے، کہاکہ جب وہ عراق میں تھا اُن کی آنکھوں کے سامنے ایک بم دھماکہ ہوا جس میں اُن کے دو قریبی دوست ہلاک ہوئے، جس کا منظر اُن کے ذہن پر تازہ ہے۔ وہ 2010ء سے 2011ء کے اوائل تک عراق میں تعینات رہے۔برائن سانتیاگو نے یہ بھی بتایا کہ اُن کے بھائی نے نفسیاتی امداد کی درخواست کی تھی۔ لیکن گذشتہ سال، اس سلسلے میں، اُن کی مدد نہیں ہو پائی۔ اُس وقت وہ الاسکا میں مقامی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے انکریج شہر میں واقع دفتر گئے تھے، جب اُن کی صحت خراب تھی۔ اُس وقت اُنھوں نے بے ربط بیان دیے اور ایجنٹس کو بتایا کہ وہ آوازیں سنتے ہیں جن میں اُن سے کہا جاتا ہے کہ وہ داعش کے دہشت گرد گروپ میں شامل ہوں۔واقع کے وقت، سانتیاگو کے پاس مگزین سے لوڈ پستول تھا۔ لیکن، بتایا کہ وہ اپنی بندوق گاڑی میں بھول آئے تھے۔ضابطوں کے مطابق، ایف بی آئی نے اُن کا ہتھیار اپنے پاس رکھ دیا ہے۔اتوار کے روز مشتبہ حملہ آور پر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تشدد کی کارروائی میں پانچ افراد کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔میامی کے اٹارنی آفس سے جاری بیان کے مطابق26سالہ ایسٹیبن سانتیاگو پر الزام ہے کہ اس نے جمعہ کوفورٹ لارڈرڈیل ہوائی اڈے پر فائرنگ کر کے پانچ افراد کو ہلاک اور چھ کو زخمی کر دیااوریہ واقعہ ہوائی اڈے پرموجودہزاروں افراد میں افراتفری کا باعث بنا۔مشتبہ شخص پر اسلحہ رکھنے کی دفعات بھی عائد کی گئی ہیں۔


Share: