ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / عالمی بینک نے مانا ہندوستان پر نوٹ بندی کا اثر، ترقی کی شرح 7فیصد رہے گی

عالمی بینک نے مانا ہندوستان پر نوٹ بندی کا اثر، ترقی کی شرح 7فیصد رہے گی

Wed, 11 Jan 2017 22:38:29  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی /نیویارک، 11جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عالمی بینک نے نوٹ بندی کے بعد رواں مالی سال میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح کے بارے میں اپنے اندازے کو کم کر دیا ہے پر اس کے مطابق اب بھی یہ 7فیصد کی سطح پر رہے گی۔پہلے کا اندازہ 7.6فیصد تھا،ساتھ ہی عالمی بینک نے یہ بھی کہا ہے کہ آنے والے سالوں میں ملک کی ترقی اپنی تیز سطح پکڑ لے گی اور 7.6اور 7.8فیصد کی سطح کو ایک بار پھر حاصل کر لے گی۔عالمی بینک کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑے قیمت کے نوٹوں کو فوری طور پر چلن سے ہٹانے کے حکومت کے نومبر کے فیصلے سے 2016میں اقتصادی ترقی سست پڑی ہے،تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سست پڑنے کے باوجود ہندوستان کی ترقی کی شرح مارچ 2017کو ختم ہونے جا رہے مالی سال میں اب بھی مضبوط 7فیصد تک رہے گی۔
عالمی بینک کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی اور زرعی مصنوعات میں ٹھوس اضافہ سے نوٹ بندی چیلنجوں کے اثرات کافی حد تک کم ہو جائیں گے۔اس طرح ہندوستان چین سے آگے نکل کر سب سے زیادہ تیز اضافہ کر رہی معیشت بنایہوئی ہے۔
 


Share: