پیرس،24نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو شام کے بہیمانہ حقائق کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا ہے کہ شامی بحران کے حل کی خاطر فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ فرانس صدر بشار الاسد پر الزام عائد کر چکا ہے کہ امریکا میں سیاسی بے یقینی کے باعث اسد نے حلب میں باغیوں کے خلاف اپنی کارروائی میں تیزی پیدا کر دی ہے، جسے پیرس حکومت نے مکمل جنگ قرار دیا ہے۔ شامی بحران کے حل کی کوششوں کے سلسلے میں عالمی برداری جلد ہی پیرس میں ایک ملاقات کرے گی۔