ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شہزادہ ہیری اور گلوکارہ ریھانا کا ایڈز کا ٹیسٹ،نتیجہ منفی

شہزادہ ہیری اور گلوکارہ ریھانا کا ایڈز کا ٹیسٹ،نتیجہ منفی

Sun, 04 Dec 2016 11:54:52    S.O. News Service

لندن،3؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی گلوکارہ ریھانا نے جمعرات کے روز ایڈز( (HIVکا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ منفی آیا۔ یہ ٹیسٹ بحیرہ کیریبیئن پر واقع جزیرہ بارباڈوس میں ہوا جو دولت مشترکہ کے رکن ممالک میں شامل ہے۔دونوں معروف شخصیات کے مطابق ایڈز کے انسداد کا عالمی دن منانے کے لیے یہ ایک مثالی طریقہ تھا۔شہزادہ ہیری اور آبائی طور پر مذکورہ جزیرے سے تعلق رکھنے والی ریھانا ان دونوں بارباڈوس کے خود مختاری حاصل کرنے سے متعلق تقریبات میں شریک ہیں۔ٹیسٹ کے لیے جس دوران خون کے نمونے حاصل کیے جار رہے تھے تو ریھانا نے مذاق کرتے ہوئے ہیری سے کہا کہ ٹیسٹ اتنا تکلیف دہ نہیں جتنا مجھے بتایا گیا تھا۔شہزادہ ہیری مملکت متحدہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے دوسرے بیٹے ہیں۔ اُن کی والدہ شہزادہ چارلس کی پہلی اہلیہ ڈیانا اسپینسر تھیں۔شہزادہ ہیری کا اپنے والد اور بڑے بھائی شہزادہ ولیم کے بعد برطانیہ کے تخت پر براجمان ہونے کی ترتیب میں تیسرا نمبر ہے۔


Share: