ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شمالی کوریا کے پاس دَس جوہری بموں کے لیے درکار پلوٹونیم موجودہے: جنوبی کوریا

شمالی کوریا کے پاس دَس جوہری بموں کے لیے درکار پلوٹونیم موجودہے: جنوبی کوریا

Wed, 11 Jan 2017 19:38:56  SO Admin   S.O. News Service

سیؤل 11جنوری(آئی این ایس انڈیا)آج جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس اتنا زیادہ پلوٹونیم موجود ہے کہ اُس سے دَس جوہری بم تیار کیے جا سکتے ہیں۔یہ بیان شمالی کوریا کے حکمران کِم جونگ اُن کے اُس بیان کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے، جس میں اُن نے کہا تھا کہ شمالی کوریا عنقریب ایک بین البر اعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر سکتا ہے۔ دنیا میں سیاسی طور پر الگ تھلگ کمیونسٹ ریاست شمالی کوریا اب تک پانچ ایٹمی تجربوں کے ساتھ ساتھ میزائلوں کے بھی بہت سے تجربے کر چکی ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ2017ء میں یہ ملک ایسے جوہری ہتھیار تیار کر سکتا ہے، جو امریکا تک بھی مار کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوں گے۔
 


Share: