ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شادی کی رسم کے لئے بینک سے نہیں ملی رقم ،دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی موت

شادی کی رسم کے لئے بینک سے نہیں ملی رقم ،دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی موت

Thu, 17 Nov 2016 12:48:54    S.O. News Service

بلیا، 16نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں بلیا ضلع کے سہتوار علاقے میں شادی کی رسم کے لئے بینک سے رقم نہ ملنے سے پریشان ایک شخص کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق شہر پنچایت سہتوار کے وارڈ نمبر ایک کے رہائشی سریش 40سالہ سونارکو اپنی بیٹی کی شادی کے سلسلے میں دبہڑ تھانہ علاقے کے کچھی رام پور میں تلسی سونار نامی شخص کے گھر تلک چڑھانے کے لئے جانا تھا۔لواحقین کے مطابق سریش کل دن میں تلک میں خرچ کے لئے پرانے نوٹ کو بدلوانے کے لئے بھارتیہ اسٹیٹ بینک کی مقامی شاخ میں گئے تھے، لیکن پرانے نوٹ تبدیل نہ کرنے سے وہ شکست خوردہ ہو کر گھر واپس آئے،منگل کی رات ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی اور آدھی رات میں دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہو گئی۔


Share: