واشنگٹن،13جنوری/(آئی این ایس انڈیا)ایک امریکی اہلکار کے مطابق واشنگٹن حکومت افریقی ملک سوڈان پر عائد چند پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کر سکتی ہے۔ امریکی حکومتی اہلکار نے بتایا کہ محدود پابندیاں ختم کرنے کی وجہ سوڈانی حکومت کے دہشت گردی کے خلاف مثبت اقدامات ہیں۔ ابھی تک اس کی وضاحت نہیں کی گئی کہ امریکا کون کون سے پابندیاں ختم کر رہا ہے۔ سوڈان پر امریکا کی جانب سے سب سے پہلی مرتبہ پابندیاں سن 1997میں اور دوسری مرتبہ سن 2006میں عائد کی گئی تھیں۔ گزشتہ برس بیس ستمبر کو امریکی وزارت خارجہ نے انسداد دہشت گردی پر تعاون کرنے پر سوڈان کا خیر مقدم کیا تھا۔ سوڈان اپنے ملک میں داعش اور دوسرے جہادی گروپوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں ہے۔