ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سولومن جزائر میں تیسرا طاقتور زلزلہ

سولومن جزائر میں تیسرا طاقتور زلزلہ

Mon, 19 Dec 2016 12:40:10    S.O. News Service

سولومن 18دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بحرالکاہل میں واقع جزائر سولومن میں آج صبح طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ ریکارڈ کی گئی۔ دو ہفتے سے بھی کم وقت کے دوران تیسری مرتبہ ان جزائر کو زلزلے کے شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس زلزلے کا مرکز کیراکیرا سے 83 کلومیٹر شمال مغرب میں 39 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ 10 دسمبر کو کیراکیرا میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا جبکہ گزشتہ روز وہاں 7.7 طاقت کے زلزلے کے بعد مختلف ملکوں کے لیے سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی۔


Share: