ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی عرب:سکاکا کے میلے میں شیر کا بچی پر حملہ

سعودی عرب:سکاکا کے میلے میں شیر کا بچی پر حملہ

Mon, 21 Nov 2016 12:54:49    S.O. News Service

ریاض،20نومبر(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے شمال میں سکاکا کے میلے میں نمائش کے دوران شیر نے ایک 5 سالہ بچی پر حملہ کر دیا۔ شیر کے یک دم جھپٹنے پر اطراف میں موجود حاضرین میں چیخ و پکار شروع ہو گئی جب کہ بچی کو فوری طور پر شیر کے چنگل سے آزاد کرا لیا گیا۔بچی کے والد عبداللہ الشمری نے اپنی بیٹی کے خیریت سے ہونے کی تصدیق کی۔ میلے کا دورہ کرنے والوں کے لیے چڑیا گھر میں موجود شیر کی نمائش کے دوران تربیت کار کی گرفت کمزور ہونے پر اس نے بچی پر حملہ کر دیا تھا۔میلے کے ایک منتظم ثامر الرضیان نے واضح کیا کہ مذکورہ بچی درحقیقت شیر کی نمائش پیش کرنے والے ایک تربیت کار کی بیٹی ہے اور وڈیو کلپ میں جو کچھ نظر آیا وہ بچی کو دی جانے والی تربیت کا مظاہرہ تحا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ بچی میلے کا دورہ کرنے والے کسی شہری کی نہیں تھی۔


Share: