کولمبو، 20؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سری لنکائی بحریہ نے کم سے کم 11ہندوستانی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ہے اور ان کی کشتیاں ضبط کر لی ہیں۔سری لنکائی بحریہ نے آج بتایا کہ تمل ناڈو کے رامیشورم کے ان ماہی گیروں کو کل گرفتار کیا گیاتھا ۔وہ نیدن تیو جزیرے کے قریب مچھلی کا شکار کررہے تھے۔بحریہ کے مطابق ماہی گیر جافنا کے ڈیلفٹ جزیرے کے ساحل کے شمال مغرب میں سری لنکا کے سمندری حددو میں مبینہ طور پر مچھلی کاشکار کر رہے تھے۔کل رات رامیشورم سے تقریبا 3500ماہی گیر مچھلی کا شکار کرنے کے لیے 634کشتیوں کے ساتھ سمندر میں اترے تھے۔