ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدرامیا نے امیت شا سے متعلق بیان پھر دہرایا،معذرت طلب کرنے بی جے پی کا مطالبہ مسترد

سدرامیا نے امیت شا سے متعلق بیان پھر دہرایا،معذرت طلب کرنے بی جے پی کا مطالبہ مسترد

Wed, 30 Nov 2016 12:07:27    S.O. News Service

بنگلورو۔29؍نومبر(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بی جے پی کے قومی صدر امیت شا کو قاتل قرار دیتے ہوئے جو بیان دیا ہے آج اسے انہوں نے دوبارہ دہرایا اور اس بیان کو واپس لے کر معذرت خواہی کرنے بی جے پی کے مطالبہ کو یکسر مسترد کردیا۔ بلگاوی کے سورنا سودھا میں اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر کی طرف سے کئے گئے مطالبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سدرامیا نے اخباری نمائندوں کو بتایاکہ بی جے پی کو سچ برداشت کرنے کی عادت نہیں ہے، اسی لئے اس پارٹی کو سچ کڑوا لگتا ہے۔ امیت شا کے خلاف قتل کا الزام ہے اور چارج شیٹ دائر ہوچکی ہے۔ کیا یہ جھوٹ ہے؟ اس کا حوالہ دے کر اگر کچھ کہا جائے تو بی جے پی کو برداشت کرنا سیکھنا چاہئے۔ وزیراعلیٰ سدرامیا نے دہرایا کہ مودی اگر وزیراعظم نہ ہوتے تو امیت شا جیل میں نظر آتے۔ بی جے پی نے وزیراعلیٰ کے اس بیان پر اپنے شدید غم وغصہ کااظہار کیا اور وزیر اعلیٰ سے کہا کہ وہ اپنے اس بیان کیلئے غیر مشروط معافی مانگیں۔ اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ امیت شا پر جو قتل کے مقدمات ہیں وہ جھوٹے نہیں۔ امیت شا کو ابھی کسی عدالت نے بے قصور نہیں ٹھہرایا ہے۔ اسی بنیاد پر انہوں نے اپنا یہ بیان دیا ہے۔ بی جے پی کو اگر ملک کی عدالتوں اور سچائی پر یقین نہیں تو واضح کردے۔ کونسل کے اپوزیشن لیڈر ایشورپا کو اقلتوں کا دشمن قرار دیتے ہوئے سدرامیا نے کہا کہ ایشورپا کی آنکھوں میں ہمیشہ ہر کوئی کھٹکتا ہے۔ بعض اوقات وہ تنقید کرتے کرتے پاکستان اور ملک کے سیاست دانوں کو ایک صف میں کھڑا دیتے ہیں۔ سدرامیا نے کہاکہ امیت شا کے متعلق انہوں نے جو بیان دیا ہے وہ صد فیصد درست ہے واپس لینے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔


Share: