ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سانس لینے میں تکلیف کے بعد اداکارہ اور ٹی ایم سی ایم پی نصرت جہاں اسپتال میں داخل

سانس لینے میں تکلیف کے بعد اداکارہ اور ٹی ایم سی ایم پی نصرت جہاں اسپتال میں داخل

Mon, 18 Nov 2019 19:15:55    S.O. News Service

کولکاتہ،18نومبر(آئی این ایس انڈیا) رپورٹ کے مطابق نصرت جہاں کولکاتہ کے اپالو ہسپتال میں داخل ہیں۔نصرت کو سانس لینے میں دقت کی شکایت کے بعد 17 نومبر کی رات داخل کروایا گیا، جس کی وجہ سے وہ آج کے پارلیمنٹ سیشن میں شامل نہ ہو سکی۔بنگالی فلم انڈسٹری کی سب سے خوبصورت اداکاراؤں میں ایک نصرت جہاں بشیرہاٹ لوک سبھا سیٹ سے ٹی ایم سی کی ایم پی ہیں۔نصرت کے اسٹاگرام پر سب سے نئی تصاویر میں وہ اپنے شوہر نکھل جین کو سالگرہ کی مبارکباد دیتی نظر آ رہی ہیں۔ان تصاویر میں دونوں کافی قریب نظر آ رہے ہیں۔بتا دیں کہ نصرت نے کولکاتا کے تاجر نکھل جین کے ساتھ اسی سال 19 جون کو ترکی میں شادی رچائی۔شادی کے بعد سے نصرت نے اپنے شوہر کے ساتھ بہت سی تصاویرشیئرکی ہیں، جس میں دونوں کی جوڑی بہت خوبصورت نظر آ رہی ہے۔


Share: