ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / زیگمار گابریئل الیکشن میں میرکل کے خلاف کھڑے ہوں گے: بلڈ اخبار

زیگمار گابریئل الیکشن میں میرکل کے خلاف کھڑے ہوں گے: بلڈ اخبار

Tue, 10 Jan 2017 19:24:58  SO Admin   S.O. News Service

برلن10جنوری(آئی این ایس انڈیا)جرمن اخبار بلڈ کی منگل کے روز شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما زیگمار گابریئل اس سال ہونے والے انتخابات میں چانسلر انگیلا میرکل کے مد مقابل چانسلر شپ کے امیدوار ہوں گے۔ رپورٹوں کے مطابق گابریئل ایس پی ڈی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں۔ بلڈ کے مطابق سابق جرمن چانسلرگیرہارڈ شروئیڈر نے بھی یہی تجویز کیا ہے کہ گابریئل انتخابات میں میرکل کے خلاف کھڑے ہوں۔ تاحال پارٹی کی جانب سے براہ راست اس امر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے البتہ ایک ٹوئٹر پیغام میں پارٹی نے اس رپورٹ کو محض ایک افواہ قراردیاہے۔ ایس پی ڈی انتیس جنوری کے روز اس بارے میں باقاعدہ طور پر فیصلہ کرنے والی ہے کہ عام انتخابات میں چانسلرشپ کے لیے اُس کا امیدوار کون ہو گا۔ موجودہ حکومت میں گابریئل نائب چانسلر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔
 


Share: