ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / زیورات کے تاجر کو بلیک میل کرنے والے،دوخود ساختہ صحافی گرفتار

زیورات کے تاجر کو بلیک میل کرنے والے،دوخود ساختہ صحافی گرفتار

Mon, 10 Oct 2016 11:14:22    S.O. News Service

بنگلورو:9؍اکتوبر(ایس او نیوز) زیورات کے تاجر کو ڈرا دھمکاکر ان کو نقد رقم کے لئے بلیک میل کررہے دو خود ساختہ صحافیوں کو تلگھٹ پورہ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار صحافیوں کی شناخت چتردرگہ ضلع آئی ڈی پی ایل لے آؤٹ کے ردراجیت(26) اور آنیکل تعلقہ سوم شیکھر (23) کے طورپر کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ردرا جیت شہر کے بالاجی لے آؤٹ کا رہنے والا ہے۔ جبکہ سوم شیکھر آنیکل تعلقہ ہرپنہلی کا مقیم ہے۔ کنکاپورہ مین روڈ وجاراہلی میں موجود متوجا جیولری اور مہالکشمی جیولری دکانوں میں 23؍ستمبرکو دونوں خود ساختہ صحافی بن کر دوسونے کی انگوٹھیاں خرید کر انہیں ملیشورم میں موجود ایودھیا گولڈ چیکنگ سنٹر میں ان جانچ کرائی۔ ان انگوٹھیوں میں 75؍فیصد سونے لگے رہنے سے متعلق جانچ رپورٹ کی زیراکس کاپی اپنے ساتھ لے کر دوبارہ 3اور 8؍اکتوبر کو مذکورہ زیورات کی دکانوں پر پہنچے۔ اسی دوران ردرا جیت نے خود کو صحافی اور اس کے گرفتار ساتھی سوم شیکھر کو کیمرہ میں کے طورپر پیش کیا اور دکانوں کے مالکان باکر رام اور مانک چند سے ملاقات کی اور کہاکہ وہ وجیا نیوز چینل کے رپورٹر اورکیمرہ مین ہیں۔ بات چیت کے دوران دونوں نے چیکنگ سنٹر سے جو زیراکس کاپی لائی تھی اس کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہاں دکانوں میں جو زیورات فروخت کے لئے رکھے گئے ہیں ان میں سونے کی مقدار 75؍فیصد ہی ہے۔ ان زیورات کو 90؍فیصد سونے کی مقدار بتاکر فروخت کئے جارہے ہیں۔ اس کو منظر عام پر لانے کی دھمکی دی اور اس رپورٹ کو نشر نہ کرنے کے لئے 50؍ہزار کی رقم دینے کی مانگ کی اور وہاں سے روانہ ہوگئے۔ اس دوران جیولری مالکان کو شبہ ہونے کے بعد انہوں نے فوری تلگھٹ پورہ پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی۔ معاملہ درج کرکے تلگھٹ پورہ پولیس نے جانچ کرتے ہوئے دنوں خودساختہ صحافیوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5؍موبائل فون، ایک کیمرہ، لوگو، بی ایم ایس، کالج کے شناختی کارڈز اور کنڑا کارالوبینا کے شناختی کارڈز ضبط کرلئے ہیں۔ پولیس جانچ سے پتا چلا ہے کہ گرفتار شدہ خودساختہ صحافی جن مکانات میں مقیم تھے وہاں جسم فروشی کا دھندہ چل رہاتھا۔ وہاں پہنچ کر خود کو صحافی کے طورپر پیش کرکے، رقم اینٹھاکرتے، دونوں کے خلاف کمار سوامی لے آؤٹ اور مائیکو لے آؤٹ پولیس تھانوں میں معاملات درج ہیں۔


Share: