دنئی دہلی،23/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) مشہور کوریوگرافر ریمو ڈسوزا کے خلاف ضلع عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ریمو کے خلاف پانچ کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے پراپرٹی ڈیلر کیس درج کرایا تھا۔اب ریمو کو گرفتار کرنے ممبئی جانے کے لئے آئی جی سے اجازت مانگی گئی ہے۔بتا دیں کہ پراپرٹی ڈیلر نے یہ کیس سال 2016 میں سہانی گیٹ تھانے میں درج کرایا تھا۔ گاؤں مورٹی رہائشی ستیندر تیاگی کا کہنا ہے کہ کوریوگرافر ریمو ڈسوزا کے ساتھ ان کے خاندانی تعلقات تھے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ریمو نے انہیں ایک فلم بنانے پر بڑے منافع کا دلاسا دیا تھا۔ریمو کے کہنے پر انہوں نے ریمو کی فلم میں اپنے والد کا پانچ کروڑ روپیہ لگا دیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ پیسہ ان کے والد کو جی ڈی اے کی طرف سے زمین حاصل کرنے پر انہیں ملا تھا۔ اس کے ساتھ ستیندر نے کہا ہے کہ ریمو نے 2013 میں اپنی فلم’امر... مسڈ ڈائی‘ میں ان سے پیسے لیے گئے تھے جس میں زرین خان اور راجیو کھنڈیلوال اہم کردار میں تھے۔ریمو نے ایک سال میں 5 کروڑ کی جگہ10 کروڑ لوٹانے کا وعدہ کیا تھا۔انہوں نے پیسے کی فرائش کی تو 13 دسمبر 2016 کی رات تقریباً9.40 بجے ریمو نے انہیں انڈرورلڈ سے دھمکی دلائی کہ اگر دوبارہ پیسے مانگے تو جان سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔دھمکی دینے والے نے اپنا نام پرسادھ پجاری بتایا۔اس نے ممبئی میں نہ گھسنے کی دھمکی بھی دی۔بتایا جا رہا ہے کہ معاملے کی سماعت اے سی جے ایم ہشتم کی عدالت میں چل رہی ہے۔تاریخ پر نہ آنے پر 23 ستمبر کو عدالت نے ریمو ڈسوزا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے تھے۔ممبئی جانے کے لئے آئی جی سے اجازت مانگی گئی ہے۔اجازت ملتے ہی پولیس ٹیم ریمو کو گرفتار کرنے ممبئی روانہ ہوگی۔گرفتار کرنے کے لئے کوئی وقت مقرر نہیں ہے، لیکن ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔