ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / روسی شہر پرم میں گرم پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے پانچ افراد ہلاک

روسی شہر پرم میں گرم پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے پانچ افراد ہلاک

Mon, 20 Jan 2020 17:17:39    S.O. News Service

ماسکو،20جنوری(آئی این ایس انڈیا)روسی شہر پَرم میں شدید گرم پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے کم از کم پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ کھولتا گرم پانی ایک ہوٹل کی بیسمنٹ کے کمروں میں داخل ہو گیا اور ان کمروں میں ٹھہرے افراد گرم پانی کی لپیٹ میں آ گئے۔ تین دوسرے افراد گرم پانی سے جھلس گئے ہیں اور انہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام نے ہوٹل کی انتظامیہ کے خلاف ناکافی حفاظتی انتظامات کی بنیاد پر فوجداری کارروائی شروع کر دی ہے۔
 


Share: