نیویارک11جنوری(آئی این ایس انڈیا)عالمی بینک نے پیشین گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال عالمی اقتصادیات میں معمولی سی بہتری آئے گی۔ بینک کے مطابق اس سال معیشت میں 2.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ عالمی بینک کے صدر جِم یَونگ کِم نے مستقبل قریب میں بہتراقتصادیات کے امکان پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ اٹھارہ رکن ملکوں پر مشتمل یورو زون میں بھی ڈیڑھ فیصد کی اقتصادی ترقی کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ سن 2008 کے بعد گزشتہ سال کو اقتصادی لحاظ سے بد ترین قرار دیا جا رہا تھا تاہم رواں سال میں عالمی اقتصادیات میں بہتری ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ ورلڈ بینک کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں امریکی معیشت میں بہتری، عالمی منڈیوں کے لیے بھی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔