ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی نے راجستھان کو دو وکٹ سے شکست دے دی

دہلی نے راجستھان کو دو وکٹ سے شکست دے دی

Fri, 25 Nov 2016 11:35:06    S.O. News Service

وایناڈ،24نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)تجربہ کار اوپنر شکھر دھون کی عمدہ اننگز کے بعد نتیش رانا اور سلیم نروال کی عمدہ اننگز نے دہلی نے نازک حالات سے ابھرتے ہوئے رنجی ٹرافی گروپ بی میچ کے چوتھے اور آخری دن آج یہاں راجستھان کو دو وکٹ سے شکست دے کر سیشن کی دوسری جیت درج کی۔راجستھان کے 153رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری دہلی نے دھون(49)، رانا(31)اور نروال(ناٹ آؤٹ 27)کی اننگز کی بدولت آٹھ وکٹ پر 156رنز بنا کر جیت درج کی۔دہلی کی ٹیم آج تین وکٹ پر 51رنز سے آگے کھیلنے اتری۔وکاس ٹوکس(10)اپنے کل کے اسکور میں صرف پانچ رنز کے اضافے کے بعد راجستھان کے کپتان پنکج سنگھ(47رن پر دو وکٹ)کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔نیوزی لینڈ کے خلاف کولکاتہ میں دوسرے ٹیسٹ کے دوران زخمی ہونے کے بعد واپسی کر رہے دھون بھی 70گیند میں نو چوکوں کی مدد سے 49رنز بنانے کے بعدتمیم الحق(28رن پر دو وکٹ)کی گیند پر وکٹ کیپر چیتن بشٹ کو کیچ دے بیٹھے جس سے ٹیم کا اسکور پانچ وکٹ پر 76رن ہو گیا۔رانا اور نروال نے ساتویں وکٹ کے لئے 37رن جوڑ کر ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچایا لیکن اس کے بعد رانا رن آؤٹ ہو گئے۔منن شرما بھی آٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹے لیکن نروال نے پردیپ سنگوان(ناٹ آؤٹ 04)کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح دلا دی۔دہلی کو اس جیت سے چھ پوائنٹس ملے اور اس کے چھ میچوں میں 18پوائنٹس ہو گئے ہیں۔راجستھان کے سات میچوں میں صرف 12پوائنٹس ہیں۔


Share: