ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / دہلی میں رائے دہندگان کو لے کرسیاسی جنگ، سیاسی پارٹیوں کی ایک دوسرے پرالزام تراشی

دہلی میں رائے دہندگان کو لے کرسیاسی جنگ، سیاسی پارٹیوں کی ایک دوسرے پرالزام تراشی

Thu, 29 Nov 2018 11:25:55    S.O. News Service

نئی دہلی،29؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) دارالحکومت دہلی میں ووٹرلسٹ کو لے کرسیاسی جنگ شروع ہوگئی ہے۔ اسمبلی میں بھی اسے لے کرہنگامہ آرائی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ لوک سبھا الیکشن سے پہلے بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لئےغلط طریقے سے رائے دہندگان کے نام فہرست سے ہٹائے گئے ہیں۔

نام دوبارہ جوڑنے کے لئےعام آدمی پارٹی کئی بارالیکشن کمیشن کوخط لکھ چکی ہے، لیکن بی جے پی کا کہنا ہے کہ آپ کا الزام بے بنیاد ہے۔ عام آدمی پارٹی ان بے بنیاد مدعوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔

دہلی حکومت رائے دہندگان سے نام ہٹائے جانے کے معاملے میں جانچ کرانے کا من بناچکی ہے۔ تین ماہ کے اندراس معاملے کی جانچ کرائی جائے گی۔ ایوان میں جانچ کرانے کے لئے تجویزکومنظوری دی گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ 10 لاکھ رائے دہندگان کے نام غلط طریقے سے ووٹنگ لسٹ سے کاٹے گئے ہیں۔ کیجریوال حکومت کے ذریعہ لائی جارہی تجویزمیں الیکشن کمیشن کو سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مل کرڈورٹوڈورمہم چلانے کی بات کہی گئی تھی۔

اپوزیشن لیڈروجیندر گپتا کا کہنا ہے کہ ووٹرلسٹ میں لوگوں کے نام بڑھ رہے ہیں، لیکن عام آدمی پارٹی عوام کو گمراہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اورسیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی گئی تھی، جس میں عام آدمی پاٹی کے نمائندے بھی شامل تھے۔

اس میٹنگ میں توعام آدمی پارٹی نے ووٹ کاٹے جانے کا کوئی ذکرنہیں کیا، لیکن اچانک سے اب لوگوں کوگمراہ کرنے کے لئے ووٹرلسٹ کو لےکرسیاسی جنگ چھیڑا گیا ہے۔  بی جے پی کا الزام ہے کہ چارسال میں 36 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان بڑھے ہیں۔ ووٹرلسٹ سے نامہ نگاروں کا نام کاٹے جانے کی بات بالکل بے بنیاد ہے۔ مدعوں سے بھٹکانے کے لئے آپ ایسے الزام لگارہی ہے۔


Share: