ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی حکومت نے پرائیوٹ اسپتا لوں کو چیک، ڈرافٹ قبول کرنے کی ہدایت دی 

دہلی حکومت نے پرائیوٹ اسپتا لوں کو چیک، ڈرافٹ قبول کرنے کی ہدایت دی 

Sat, 19 Nov 2016 12:08:47    S.O. News Service

نئی دہلی، 18؍نومبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا ) دہلی حکومت نے تمام نجی اسپتا لوں کے لیے مریضوں سے چیک، ڈیمانڈ ڈرافٹ اور آن لائن ادائیگی کو قبول کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں ۔حکومت نے یہ شکایت ملنے کے بعد ایک سرکلر جاری کیا کہ کچھ اسپتا ل پرانے نوٹوں کا چلن بند ہونے کے بعد چیک اور ڈیمانڈ ڈرافٹ نہیں لے رہے ہیں جس سے مریضوں کو کافی تکلیف ہو رہی ہے۔غورطلب ہے کہ مرکزی حکومت نے صرف سرکاری اسپتا لوں کوہی 500اور 1000روپے کے پرانے نوٹ لینے کی اجازت دے رکھی ہے۔نرسنگ ہوم سیل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ 500اور 1000روپے کے پرانے نوٹوں کا چلن بند ہونے کے بعد اسپتا لوں سمیت کچھ مخصوص کاروباری اکائیوں کی طرف سے صارفین سے چیک، ڈیمانڈ ڈرافٹ اور آن لائن ادائیگی قبول نہیں کرنے کے کچھ معاملات سامنے آئے ہیں، سرکلر میں کہا گیا ہے کہ دہلی کے تمام نجی اسپتا ل اور نرسنگ ہوم کے لیے ان ہدایات پر عمل کرنے کا حکم ہے۔


Share: