ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / دہلی انتخابات کے بعد کیا کانگریس میں ’پھوٹ‘؟  چدمبرم پر کانگریس لیڈر نے لگایا نشانہ، عآپ کی جیت پر ہم خوشی کیوں منا رہے ہیں؟

دہلی انتخابات کے بعد کیا کانگریس میں ’پھوٹ‘؟  چدمبرم پر کانگریس لیڈر نے لگایا نشانہ، عآپ کی جیت پر ہم خوشی کیوں منا رہے ہیں؟

Wed, 12 Feb 2020 18:42:28    S.O. News Service

نئی دہلی،12/فروری(آئی این ایس انڈیا)  دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی جیت پر کانگریس کے اندر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔کانگریس پچھلی بار کی طرح اس بار بھی اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہی۔لیکن کانگریس لیڈر پھر بھی خوش نظر آ رہے ہیں۔سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے ٹویٹ کرتے ہوئے بی جے پی کو شکست دینے کے لئے دہلی کے  لوگوں سیلیوٹ کیا۔اس پر کانگریس کے ترجمان شرمشٹھا مکھرجی نے ان پر نشانہ لگایا ہے۔

چدمبرم نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی جیت ہوئی اور دھوکے باز ہار گئے۔دہلی کے لوگ جو کہ ہندوستان کے تمام حصوں سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے بی جے پی کے پولرائزیشن، تقسیم اور خطرناک ایجنڈے کو شکست دی۔میں دہلی کے لوگوں کو سیلیوٹ کرتا ہوں، جنہوں نے ان ریاستوں کے لوگوں کے لئے ایک مثال پیش کیا ہے، جہاں 2021 اور 2022 میں انتخابات ہونے والے ہیں۔

لیکن کانگریس لیڈر شرمشٹھا مکھرجی نے ان کے اس ٹویٹ کو لے کر ان پر نشانہ لگایا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کئی ٹویٹ کرتے ہوئے دہلی میں کانگریس پارٹی کی کارکردگی کو لے کر قیادت پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔مکھرجی نے چدمبرم کے ٹویٹس پر نشانہ لگاتے ہوئے لکھاکہ جناب میں بڑے ادب کے ساتھ پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا کانگریس نے بی جے پی کو شکست دینے کا کام علاقائی پارٹیوں کو آؤٹ سورس کر دیا ہے؟ اگر ایسا نہیں ہے، تو ہم اپنی کراری شکست کی فکر کرنے کے بجائے عام آدمی پارٹی کی جیت پر خوشی کیوں منا رہے ہیں؟ اور اگر اس کا جواب ہاں میں ہے، تو ہمیں (پردیش کانگریس کمیٹیاں) دکان بند کر دینی چاہئے۔

دہلی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کراری شکست کے بعد پارٹی کی قومی ترجمان شرمشٹھا مکھرجی نے منگل کو کہا تھا کہ اعلیٰ سطح پر فیصلہ سازی میں تاخیر اور یکجہتی کی کمی کی وجہ سے یہ شکست ہوئی ہے۔دہلی خواتین کانگریس کی سربراہ شرمشٹھا نے کہا تھاکہ ہم دہلی میں پھر ہار گئے۔انہوں نے سوال کیا تھاکہ بی جے پی تقسیم کی سیاست کر رہی ہے، کیجریوال’سمارٹ سیاست‘کر رہے ہیں اور ہم کیا کر رہے ہیں؟ کیا ہم ایمانداری سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے گھر کو منظم رکھنے کے لئے پوری کوشش کی؟ 


Share: