ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دفاعی اخراجات میں اضافے،میزائل پروگرام کو اپ گریڈ کرنے کا ایرانی منصوبہ

دفاعی اخراجات میں اضافے،میزائل پروگرام کو اپ گریڈ کرنے کا ایرانی منصوبہ

Wed, 11 Jan 2017 12:10:44    S.O. News Service

تہران10؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایران میں مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ)نے فوجی اخراجات میں5فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ متنازع میزائل پروگرامات کواپ گریڈ کرنے کے ایک نئے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ ایران کے دفاعی پروگرام میں تہران کے طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل پروگرام بھی شامل ہیں جنہیں امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر صورت میں روکنے کاتہیاکررکھاہے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق سال 2015ء اور 2016ء کے بجٹ میں ایران کی باضابطہ فوج،پاسداران انقلاب اور وزارت دفاع کے بجٹ میں 2 فی صد اضافہ کیا گیا تھا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مغرب پر تنقید، دفاعی بجٹ میں اضافے اور میزائل پروگرام کو اپ گریڈ کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تصادم کی راہ پرچل رہا ہے،کیونکہ تہران نے حالیہ مہینوں کے درمیان بیلسٹک میزائلوں کے جو تجربات کیے ہیں وہ اقوام متحدہ کی عالمی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔اقوام متحدہ نے گذشتہ برس منظور کردہ قرارداد میں ایران پر اپنی جوہری سرگرمیوں کومحدود کرنے پر زور دیا تھا ساتھ ایران سے کہا گیا تھا کہ وہ جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائلوں کے تجربات روک دے جب کہ ایران کادعویٰ ہے کہ وہ جوہری وار ہیڈ لے جانے والے بیلسٹک میزائل ڈیزائن نہیں کررہا ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق 173ارکان پارلیمنٹ نے ایران کے پانچویں ترقیاتی بجت میں تہران حکومت سے دفاعی صلاحیت میں اضافے کے لیے دفاعی بجٹ میں پانچ فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ دفاعی بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے ارکان پارلیمان کاکہنا ہے کہ ایران کو مضبوط علاقائی قوت بنانے اور قومی سلامتی کے لیے بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے۔ایران کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو اپ گریڈ کرنے، سائبر جنگ کی صلاحیت بڑھانے اور بغیر پائلٹ جنگی مقاصد کے لیے ڈرون کی تیاری کے لیے پیش کردہ بل کی مخالفت صرف 10ارکان کی طرف سے کی گئی۔امریکی صدر باراک اوباماکاکہناہے کہ ایران جن بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کررہا ہے وہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں لیکن امریکا کے نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ ایران سے سمجھوتے کو بدترین قرار دے کر اس کی سخت مخالفت کرچکے ہیں۔


Share: