بغداد18دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)عراقی حکومت کی حامی شیعہ ملیشیا پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ اُس نے جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے چار قیدیوں کو گولیاں مارکرہلاک کیاہے۔یہ الزام انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں عائدکیاہے۔رپورٹ کے مطابق موصل کی لڑائی کے دوران گزشتہ ماہ نومبر میں گرفتار کیے گئے ان قیدیوں کوہاشدالجبورملیشیانے گولیاں ماری تھیں۔ انسانی حقوق کے ادارے نے ان ہلاکتوں کی تصدیق عینی شاہدین کے بیانات سے کی ہے۔ دوسری جانب عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے کل ہفتہ کے روز ملکی ٹیلی وژن پر واضح کیا کہ انہیں موصل کی لڑائی کے دوران شیعہ ملیشیا کی کوئی شکایت موصل نہیں ہوئی ہے۔