ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خواتین قومی باکسنگ میں کوچنگ اور تکنیکی میدان میں مردوں کا دبدبہ

خواتین قومی باکسنگ میں کوچنگ اور تکنیکی میدان میں مردوں کا دبدبہ

Wed, 23 Nov 2016 12:38:07    S.O. News Service

ہریدوار،22نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)خواتین باکسر کی قومی چمپئن شپ میں اتحادی عملے اور تکنیکی ٹیم میں مردوں کا دبدبہ ہے اور رنگ کے باہر خواتین کی تعداد کافی کم ہے۔موجودہ چمپئن شپ میں حصہ لے رہی 38ٹیموں کے ساتھ منسلک 100کوچز میں سے صرف 12خواتین ہیں۔وہیں 40ریفریوں اور ججوں میں سے صرف چار خواتین ہیں۔مرد کوچز کو یہ تسلیم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوتی کہ کوچنگ ٹیم میں زیادہ خواتین ہونی چاہیے کیونکہ کچھ علاقے ان کی حد سے باہر ہیں۔ریلوے گیمز پروموشن بورڈ کے کوچ اور ہندوستان کے پہلے کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈل فاتح محمد علی قمر نے کہا کہ لڑکیوں کو کوچنگ دینا زیادہ مشکل ہے کیونکہ وہ زیادہ جذباتی ہوتی ہیں،لڑکوں کے ساتھ آپ غیر رسمی ہو سکتے ہیں لیکن لڑکیوں کے ساتھ ایک حد سے آگے نہیں جا سکتے،ایسے میں خواتین کوچ ہم بہتر انہیں سمجھ سکتی ہیں۔


Share: