ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حلب:باغیوں کے حملے میں سات بچے ہلاک،32سے زائدافرادزخمی

حلب:باغیوں کے حملے میں سات بچے ہلاک،32سے زائدافرادزخمی

Tue, 22 Nov 2016 13:28:13    S.O. News Service

دمشق،21نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شام میں ریاستی میڈیا کا کہنا ہے کہ حلب میں حکومتی زیرِ اختیار علاقے میں باغیوں کی جانب سے ایک سکول کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں سات بچے اور ایک خاتون ہلاک ہو گئے ہیں۔خبر رساں ادارے صنا کے مطابق حملے میں کم سے کم 32افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔یہ حملہ باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں پر کئی دن سے جاری بمباری کے بعد کیا گیا ہے۔اتوار کو اقوامِ متحدہ کے ایلچی سٹیفن ڈی مستورا نے تجویز دی تھی کہ حکومت شہر کے ان حصوں کو خود مختاری دے دے جن پر باغیوں کا قبضہ ہے تاہم شامی حکومت نے اسے مسترد کر دیا۔ڈی مستورا نے اس ہفتے کے اوائل میں امن معاہدے کے لیے کوششوں کے سلسلے میں دمشق گئے تھے اور انھوں نے باغیوں کی ایک خودمختار انتظامیہ کے قیام کی تجویز دی تھی۔تاہم شام کے وزیرِ خارجہ ولید معلم نے ان کی تجویز کو مسترد کردیا۔خدشہ ہے کہ حلب کی لڑائی کے باعث 275000افراد محصور ہیں جنہیں عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہسپتال کی سہولت میسر نہیں ہے۔برطانیہ میں موجود انسانی حقوق کے نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ منگل سے شروع ہونے والی بمباری میں اب تک 103افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔شام میں وائٹ ہیلمٹ کے نام سے پہچانے جانے والے شہری دفاع کے ادارے کے مطابق صرف ایک سنیچر کے روز ہی کم سے کم 108فضائی حملے کیے گئے۔ان کے مطابق یہ حملے اتواد کو بھی جاری رہے جن کے دوران الشکور ضلعے میں بیرل بم پھینکے گئے۔


Share: