نئی دہلی13جنوری(یس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حج سبسڈی ختم کئے جانے یا جاری رکھنے کے سلسلے میں ایک بار پھر سے ہونے والی بحث کے درمیان حکومت نے کہا ہے کہ حج2017کے دوران حج سبسڈی ختم نہیں کی جائے گی۔مرکزی وزیر برائے اقلیتی امورمختار عباس نقوی نے آج یہاں کہاکہ حج سبسڈی کے سلسلے میں تمام طرح کے سوال اٹھتے رہے ہیں جس کا جائزہ لینے کے لئیحکومت نے چھ رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل کی ہے جو اس بات کا جائزہ لے گی کہ کیا حج سبسڈی ختم کئے جانے کے باوجود لوگ اپنے ہی پیسوں میں سفرحج پرجاسکتے ہیں نیز یہ کہ سبسڈی ختم کردیئے جانے کے بعد عازمین پر فی کس کتنا مالی بوجھ پڑے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعدہی حج سبسڈی ختم کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے۔