ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے اسمبلی تحلیل کرنے کی بتائیں یہ اہم وجہیں

جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے اسمبلی تحلیل کرنے کی بتائیں یہ اہم وجہیں

Thu, 22 Nov 2018 10:32:55    S.O. News Service

سرینگر 22؍ نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں و کشمیر میں بدھ کی شام گورنر ستیہ پال ملک نے اسمبلی تحلیل کر دی ہے۔ اب کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع نہیں ملےگا۔ ریاست میں دوبارہ انتخابات ہوں گے۔ گورنر کے اس فیصلہ سے حزب مخالف میں شدید ناراضگی ہے۔

متعدد لیڈران نے گورنر کے اس فیصلہ پر سوال اٹھائے ہیں۔ راج بھون نے دیر رات ایک بیان جاری کر اس پر گورنر کا موقف واضح کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چار اہم وجوہات سے اسمبلی تحلیل کرنےکا فیصلہ لیا گیا۔

پہلی وجہ- مستحکم حکومت بننا ناممکن: مختلف نظریات والی سیاسی جماعتوں کے ایک ساتھ آنے سے مستحکم حکومت قائم ہونا ناممکن ہے۔ ان میں سے کچھ پارٹیاں ایسی تھیں جو اسمبلی تحلیل کا مطالبہ بھی کر رہی تھیں۔ علاوہ ازیں گزشتہ چند سالوں کا تجربہ یہ بتاتا ہے کہ منقسم مینڈیٹ سے مستحکم حکومت بنانا ممکن نہیں ہے۔  ایسی جماعتوں کے  ساتھ آنے کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے کسی بھی صورت میں اقتدار میں آنا نہ کہ ایک ذمہ دار حکومت بنانا۔

دوسری وجہ- خرید و فروخت: ایسی خبر مل رہی تھی کہ قانون سازوں سے حمایت حاصل کرنے کے لئے سیاسی جماعتیں ہارس ٹریڈنگ(خرید وفروخت) کرنے والی تھیں۔ ایسی سرگرمیاں جمہوریت کے لئے خطرناک ہیں اور سیاسی عمل میں خرابی پیدا کرتی ہیں۔

تیسری وجہ- حکومت قائم ہونے کا شک: جب بھی اس طرح کی حکومت قائم ہوتی ہے، اکثریت کے لئے مختلف دعوے کئے جاتے ہیں۔ ایسے نظام حکومت کے زیادہ دن چلنے پر شبہ ہوتا ہے۔

چوتھی وجہ- سیکورٹی صورت حال: جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے نازک حالات ہیں۔ یہاں سکیورٹی اہلکاروں کے لئے مستحکم اور دوستانہ ماحول کی ضرورت ہے جو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں اور حالات پر قابو پانے میں مسلسل کامیاب ہو رہے ہیں۔


Share: