نئی دہلی، 20؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اس ہفتے پنجاب میں عام آدمی پارٹی کا دلت منشورجاری کریں گے۔پنجاب میں آئندہ سال کے شروع میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور ریاست کی 32فیصد آبادی درج فہرست ذات کے لوگوں پر مشتمل ہے۔کیجریوال ایک خاص گروپ طبقہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اور اس کے سیاسی استحصال کو تفصیل سے بتاتے ہوئے اپنی نوعیت کا پہلا دستاویزات جاری کریں گے۔اسے وہ ریاست کے 10روزہ دورے کے دوران جاری کریں گے، کیجریوال کا یہ دورہ آج سے شروع ہوا ہے۔یہ منشور پارٹی کی طرف سے پورے پنجاب میں منعقد کرائے گئے ’دلت مکالمہ ‘کی سریز کا نتیجہ ہے، ان ڈائیلاگ کی شروعات اگست میں ہوئی تھی ۔آپ کے تنظیمی تعمیر کے قومی صدر درگیش پاٹھک نے کہاکہ ریاست میں دلت اکثریتی علاقوں میں 10-12دلت ڈائیلاگ منعقد کئے گئے۔کمیونٹی کے ارکان نے آگے آکر اپنے خیالات کوآزادی کے ساتھ رکھا اور دستاویزات میں شامل کرنے کے لیے مشورہ بھی دیا ۔پاٹھک نے کہا کہ یہ منشور کیجریوال کے دورے کا اہم حصہ ہو گا ۔اس دوران وہ 21ریلیوں سے خطاب بھی کریں گے۔