ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جامع مسجد میں داخلہ کی کوشش پر راشد حراست میں لئے گئے،مسلسل 19ہفتو ں سے نمازجمعہ نہیں پڑھی جاسکی

جامع مسجد میں داخلہ کی کوشش پر راشد حراست میں لئے گئے،مسلسل 19ہفتو ں سے نمازجمعہ نہیں پڑھی جاسکی

Sat, 19 Nov 2016 11:44:18    S.O. News Service

سرینگر، 18؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )جموں وکشمیر کے سرینگر میں آج گھیرا توڑکر جامع مسجد میں گھسنے کی کوشش کرنے پر لاگیٹ کے آزاد ممبر اسمبلی شیخ عبداللہ راشدکوحراست میں لے لیا گیا۔انتظامیہ کی پابندی کی وجہ سے جامع مسجد میں مسلسل 19ہفتے جمعے کی نماز نہیں پڑھی جاسکی۔حکام نے بتایا کہ اپنے حامیوں کے ساتھ رکن اسمبلی نوہٹٹاپہونچے اور انہوں نے تاریخی جامع مسجد میں گھسنے کی کوشش کی جہاں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار اور نیم فوجی قانون نظام کو برقرار رکھنے کیلئے تعینات کئے گئے ہیں۔حکام کے مطابق راشد اور ان کے بہت حامی احتیاطی طورپرحراست میں لے لئے گئے۔وہاں سے لے جائے جانے سے پہلے ممبراسمبلی نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور مرکزی وزارت داخلہ کے فرمان پر عمل کر رہی ہیں۔راشدنے کہاکہ اس ایکٹ سے زیادہ شرمناک بات کچھ اورنہیں ہوسکتی کہ کشمیر کی(اہم تاریخی )مسجدمسلسل19ویں جمعہ کو گھیرے میں ہے۔اس نام نہاد سیکولرازم اور مذہبی آزادی کے دعوے بے نقاب ہو جاتے ہیں۔


Share: