کاروار 12/جنوری (ایس او نیوز)زمین جائیداد کے کاغذات کو ہاتھ سے لکھنے کا رواج ختم کرنے اور الیکٹرانک دستاویزات عام کرنے کے لئے سرکار کی طرف سے ای-پراپرٹی سسٹم نافذ کرنے کا سرکیولر جاری کیا گیا تھا۔جس کے تحت گرام پنچایت علاقوں میں فار م نمبر 9اور 11aاور11bکو الیکٹرانک دستاویز کے طور پر جاری کیا جانا تھا۔
لیکن سرکارکی طرف سے جاری نئے سرکیولر کے مطابق کچھ تیکنیکی مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے 6اضلاع کو ای-پراپرٹی سسٹم سے بری کرتے ہوئے ان مقامات پر رجسٹریشن کے لئے ہاتھ سے لکھے گئے فارم 11bکو قبول کرنے کی ہدایت سب رجسٹرار دفتر وں کو جاری کی گئی ہے۔ان 6اضلاع میں شمالی کینرا، جنوبی کینرا، اڈپی، شیموگہ،چکمگلورواور کورگ ضلع شامل ہیں۔