صنعاء،20؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یمن میں حکومتی دستوں اور باغیوں کے مابین جھڑپوں میں کم از کم بائیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یمنی ذرائع نے بتایا کہ یہ جھڑپیں تعز کے شہر میں پیر کی شب ہوئیں اور ہلاک ہونے والوں میں چودہ حوثی باغی اور آٹھ فوجی شامل ہیں۔ اسی طرح شمالی یمن میں دو فوجی افسروں کو بھی قتل کر دیا گیا۔ بیس ماہ سے جاری یمنی تنازعے میں اب تک سات ہزار افراد ہلاک اور سینتیس ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔