انقرہ،20؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترک حکام نے ملکی دارالحکومت میں امریکی سفارت خانے کے قریب فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس شخص نے اپنی شاٹ گن سے ہوا میں آٹھ گولیاں فائر کی تھیں۔ سفارت خانے کے محافظوں نے اس شخص پر قابو پا لیا تھا۔ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔ دوسری جانب امریکا نے اس واقعے کے بعد ترکی میں اپنے تمام سفارتی مراکز احتیاطابند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی حکام نے بتایا کہ انقرہ، استنبول اور جنوبی شہر آدانا میں قائم مراکز میں معمول کا کام بند کر دیا گیا ہے۔