انقرہ ،16نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترکی اور اسرائیل نے تل ابیب اور انقرہ کے لیے اپنے اپنے سفارت کاروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ مصالحت کے بعد کمال اؤزکم تل ابیب میں یہ فرائض انجام دیں گے۔ اؤزکم اس سے قبل وزارت خارجہ میں مشیر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ ابھی منگل کے روز ہی اسرائیل نے ایتان نائح کو انقرہ کے لیے اپنا سفیر مقرر کیا تھا۔ 2010ء میں غزہ کے لیے ایک امداد قافلے پر اسرائیلی دستوں کی کارروائی میں دس ترک شہری ہلاک ہو گئے تھے، جس کے بعد سے ان کے مابین سفارتی تنازعے جاری تھا۔