انقرہ10جنوری(آئی این ایس انڈیا)ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو ملک میں صدارتی نظام رائج کرنے کے سلسلے میں اپنی منزل کی جانب ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی انادولُو نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات انقرہ میں پارلیمان نے آئینی ترمیم کے بارے میں مُشاورت کا آغاز کرنے کے حق میں رائے دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ پارلیمان میں موجود 480 میں سے 338 ارکان نے اِس مُشاورت کے حق میں ووٹ دیے۔ یہ بحث شروع کرنے کے لیے کم از کم 330 ووٹ درکار تھے۔ واضح رہے کہ حکمران قدامت پسند جماعت اے کے پی کو پارلیمان میں 316 نشستیں حاصل ہیں۔ اس طرح اُسے اپوزیشن کی صفوں میں سے بھی تائید و حمایت حاصل ہے۔