نئی دہلی، 11 /جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نوٹ بند ی کو لے کر ترنمول کانگریس کے وفد نے بدھ کو صدر پرنب مکھرجی سے ملاقات کی۔انہوں نے صدر مکھرجی سے اس معاملہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔صدر سے ملاقات کے بعد ڈیریک او برائن نے کہا کہ ہم نے صدر سے ملاقات کرکے ان سے نوٹ بند ی کی ’سپر ایمر جنسی‘کو روکنے کی اپیل کی ہیں۔گزشتہ کئی دنوں سے ترنمول کانگریس کے 34ممبران پارلیمنٹ سمیت تمام لیڈران نوٹ بند ی کے فیصلے کے خلاف دہلی میں دھرنا دے رہے ہیں۔ٹی ایم سی لیڈران اسی طرح کا احتجاج بنگال، اڑیسہ، پنجاب، منی پور، تریپورہ، آسام اور جھارکھنڈ میں بھی کررہے ہیں۔پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ نوٹ بند ی سے لوگوں کو جو پریشانی ہو رہی ہے، اس کی مخالفت یہ احتجاج کئے جا رہے ہیں۔سی بی آئی کی طرف سے مبینہ روزویلی چٹ فنڈ گھوٹالے میں پارٹی کے ایم پی تاپس پال اور سدیپ بندوپادھیائے کی گرفتاری کے بعد ترنمول کانگریس نے مودی حکومت کی نوٹ بند ی مہم کے خلاف اپنا احتجاج مزید تیز کر دیاہے۔