مالدہ، 11/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ترنمول کانگریس کے دو ممبران پارلیمنٹ تاپس پال اور سدیپ بندوپادھیائے کی گرفتاری کی مخالفت میں جے ہند واہنی کی جانب سے بدھ کو مالدہ میں سڑک جام کیا گیا۔بدھ کی دوپہر 12بجے کے قریب مالدہ ٹاؤن کے نیشنل ہائی وے34کے میڈیکل کالج چوک پر تنظیم کے ارکان نے جمع ہو کر مظاہرہ کیا اور راستے کو جام کردیا۔یہاں جے ہند واہنی کے ضلع صدر کرشن داس کی قیادت میں وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلانذرآتش کیا گیا۔اس سے پہلے مالنگ پلی علاقے میں ریلوے لائن پرترنمول یوتھ کانگریس کے ارکان نے راستہ جام کیا، حالانکہ اس دوران ریلوے لائن سے ایک بھی ٹرین نہیں گزری۔واقعہ کے آدھے گھنٹے کے اندر ہی ریلوے انتظامیہ موقع پر پہنچا۔ریل حکام کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی جام ختم کیا جا چکا تھا۔