ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیٹری کی دنیا میں انقلاب:اب چارجنگ سیکنڈوں میں ممکن ، پورا ہفتہ استعمال کرسکیں گے

بیٹری کی دنیا میں انقلاب:اب چارجنگ سیکنڈوں میں ممکن ، پورا ہفتہ استعمال کرسکیں گے

Thu, 24 Nov 2016 18:08:17    S.O. News Service

واشنگٹن،24نومبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) امریکا میں سینٹرل فلوریڈا یونیورسٹی (UCF) کے ماہرین نے اعلی کارکردگی کی حامل بیٹری کا ایک نمونہ تیار کیا ہے۔ یہ بیٹری 30ہزار مرتبہ چارج کیے جانے کے بعد بھی نئی بیٹری کی طرح کام کر سکتی ہے۔ تحقیقی ماہرین میں شامل ایک سائنسدان  نے بتایا کہ مذکورہ بیٹری کے ذریعے موبائل فون کو چند سیکنڈوں میں چارج کیا جا سکتا ہے اور اس کے بعد ایک ہفتے کی مدت تک دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ یہ بیٹری عام نوعیت کی اُن موجودہ بیٹریوں سے 20گنا زیادہ مدت تک کام کر سکتی ہے جن میں Lithium-ion cells کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس نئی بیٹری کو انتہائی کم وقت میں دوبارہ چارج کیا جاسکتا ہے کیوں کہ اس میں بجلی کے ذخیرے کے لیے عام روایتی بیٹریوں کی طرح کیمیائی ردعمل کا استعمال نہیں ہوتا بلکہ لوازمے کی سطح پر بجلی براہ راست شکل میں ذخیرہ ہوتی ہے۔اس وقت دنیا بھر میں جاری بہت سی تحقیقوں میں گرافین کو بیٹری کی عمر بڑھانے کے لیے بطور Bipolar لوازمہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
نئی بیٹری کا نمونہ اضافی خصوصیات کا حامل ہے۔ مثلا یہ بیٹری عام روایتی بیٹریوں کی طرح قابل تحلیل نہیں ہوگی۔ روایتی بیٹریاں Ion Lithium پر مشتمل ہونے کی وجہ سے تقریبا 18ماہ بعد دھیرے دھیرے انحطاط کا عمل شروع کر دیتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں ہر مرتبہ چارجنگ کے عمل کے ساتھ بیٹری کی صلاحیت کی کچھ مقدار ختم ہوتی جاتی ہے۔مذکورہ نئی بیٹریوں کوSupercapacitors کا نام دیا گیا جو عام طور سے لیپ ٹاپ اور خاص طور سے اسمارٹ فونز کے کم از کم ایک ہفتے تک استعمال کو یقینی بنا دیں گی۔ اسی طرح بیٹری سے چلنے والی الیکٹرک گاڑیوں کی جانب سے طے کیے جانے والے فاصلے کو بھی بڑھایا جا سکے گا۔
 


Share: