ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بی سائی پریت پہنچے کیریئر کی بہترین درجہ بندی پر، کدامبی سری کانت کو ہوا نقصان

بی سائی پریت پہنچے کیریئر کی بہترین درجہ بندی پر، کدامبی سری کانت کو ہوا نقصان

Wed, 23 Oct 2019 18:52:01    S.O. News Service

نئی دہلی،23/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) ٹاپ سیڈ بی سائی پریت نے بیڈبلیوایف کی تازہ رینکنگ میں چھٹا مقام برقرار رکھا ہے جبکہ بی سا ئی پریت کیریئر کی بہترین 11 ویں رینکنگ پر پہنچ گئے۔اگست میں عالمی چمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے پریت اس سے پہلے 12 ویں رینکنگ پر تھے۔انہوں نے گزشتہ ہفتے ڈنمارک اوپن میں اولمپک چمپئن لن ڈین کو ہرایا تھا لیکن پری کوارٹر فائنل میں ہار گئے۔ کدامبی سری کانت ایک مقام کے نقصان کے ساتھ 10ویں مقام پر آ گئے جبکہ سمیر ورما ایک مقام کے نقصان کے ساتھ 18 ویں مقام پر پہنچ گئے۔خواتین کے سنگلز میں سندھو چھٹے نمبر پر ہیں۔سائنا نہوال نووے مقام پر ہیں جبکہ چینی تائپے جھو ینگ سب سے اوپر ہیں۔


Share: