ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بی جے پی نے کی ایس پی حکومت کے وزراء اورارکان اسمبلی کی شکایت

بی جے پی نے کی ایس پی حکومت کے وزراء اورارکان اسمبلی کی شکایت

Thu, 12 Jan 2017 22:33:57  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 12/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی نے سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے وزراء اور ممبران اسمبلی کی شکایت الیکشن کمیشن سے کی ہے۔بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر چندرموہن نے بتایا کہ ایس پی حکومت کے وزراء اور ممبران اسمبلی کی شکایت لے کر ریاستی نائب صدر جے پی ایس راٹھور اور بی جے پی الیکشن مینجمنٹ نظام کے انتظامی سربراہ کلدیپ پتی ترپاٹھی چیف الیکشن کمشنر کے پاس پہنچے۔اس دوران بتایا گیا کہ ریاستی حکومت کے وزراء کی طرف سے بدھ کو ساڑی تقسیم کرنے کے لیے بھیجی جا رہی تھیں، جسے پولیس نے پکڑ لیا ہے۔بی جے پی لیڈروں نے کہا کہ یہ ایس پی حکومت کی رائے دہندگان کو لبھانے کے لیے کی جا رہی کوشش انتخابی ضابطہ اخلاق کی سیدھی خلاف ورزی ہے۔شکایت میں کہا گیا کہ ایس پی کے وزراء اور ممبر ان اسمبلی لالچ، رعب اور خوف دکھا کر اسمبلی انتخابات کو متاثر کرنا چاہتے ہیں جو نہ صرف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے بلکہ ایک مجرمانہ سازش بھی ہے۔ڈاکٹر چندرموہن نے مطالبہ کیا کہ غلط طریقے اپنا کر انتخابات متاثر کرنے والے لوگوں کے بیانات اور عمل کو نوٹس میں لے کر ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔


 


Share: