ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بی جے پی لیڈر کی کار سے 1.60لاکھ روپے برآمد

بی جے پی لیڈر کی کار سے 1.60لاکھ روپے برآمد

Wed, 11 Jan 2017 22:08:19  SO Admin   S.O. News Service

علی گڑھ، 11جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہردواگنج تھانے کی پولیس نے گاڑی کی چیکنگ کے دوران بی جے پی لیڈر کی گاڑی سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے برآمد کئے۔لیڈر نے اپنے روپے ہونے سے انکار کیا ہے۔پولیس نے نوٹ ضبط کرکے انکم ٹیکس محکمہ کو اطلاع بھیج دی ہے۔چیکنگ کے دوران علی گڑھ کی جانب سے جاتی ایک گاڑی کو پولیس نے تھانے کے سامنے روکا،کار روکتے ہی ایک شخص بیگ لے کر اترا،گاڑی پر بی جے پی کا ایک اسٹیکر لگا ہوا تھا اور کار بی جے پی لیڈر جے پی راجپوت چلا رہے تھے۔پولیس نے شک ہونے پر بیگ لے کر اترے شخص کو روکا، بیگ کی تلاشی لی،بیگ میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار نو سو چھتیس روپے نکلے۔پوچھ گچھ میں بیگ کے مالک راجیو اپادھیائے نے بتایا کہ وہ نگاچ پاڑا اترولی کے رہائشی ہیں اور ان کا پولٹری فارم ہے،وہ پی اے سی علی گڑھ میں واقع لکی کمپاڈ میں رہتے ہیں،گھر سے اترولی بینک میں جمع کرنے کے لئے یہ روپے لے کر نکلے تھے اور وہ پڑوسی دوست بی جے پی لیڈر کی گاڑی میں بیٹھ گئے تھے۔ایس او شمبھو تیواری نے کہا کہ انکم ٹیکس محکمہ کی ہدایت پر ہی آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ادھر بی جے پی لیڈر کا کہنا ہے کہ روپیوں سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
 


Share: