ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی سرجیکل حملے کا سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے:مایاوتی

بی جے پی سرجیکل حملے کا سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے:مایاوتی

Sat, 08 Oct 2016 12:57:04    S.O. News Service

لکھنؤ،7؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے آج الزام لگایا کہ بی جے پی پاک مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے سرجیکل حملے کا سیاسی فائدہ لینا چاہتی ہے۔مایاوتی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ فوج نے پاک مقبوضہ کشمیر کے اندر گھس کر دہشت گردوں کے کیمپوں پر نہایت ہی کامیاب سرجیکل اسٹرائیک کیا۔اس سے ملک کا حوصلہ بڑھا ہے لیکن بی جے پی اترپردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اسے سیاسی طور پر بھنانا چاہتی ہے جو قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ واقعی اس کے لیے تعریف اور جے جے کار صرف فوج کی ہی ہونی چاہیے، نہ کہ ملک کے کسی لیڈر ، وزیر دفاع اور وزیر اعظم وغیرہ کی۔بی جے پی کا ایسی سیاسی و انتخابی کوشش مکمل طور پر غیر منصفانہ ہے۔مایاوتی نے دعوی کیا کہ واقعی لوگوں کا یہ اندیشہ درست ثابت ہوتا جا رہا ہے کہ انہوں اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی خراب صورت حال کے پیش نظر بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت ہندو اور مسلمان کے درمیان آپس میں نفرت، کشیدگی اور فساد وغیرہ پھیلا کر ووٹوں کا پولرائزیشن کرنا چاہتی ہے۔بی جے پی ہندوستان ، پاکستان معاملے پرغلط فہمی پھیلا کر انتخابات کو اپنے حق میں متاثر کرنے کی کوشش ضرور کرے گی۔بی ایس پی کی سربراہ نے کہا کہ اب ٹھیک الیکشن سے پہلے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ کر مرکز کی بی جے پی اور ریاست کی سماج وادی پارٹی کی حکومت نے لوگوں کو ورغلانے کی کوشش کی ہے۔اصل میں یہ دونوں حکومتیں ، اگر انہوں اتر پردیش اور یہاں کی ترقی کے تئیں تھوڑی بھی سنجیدہ ہوتیں اور ان کی نیت صحیح ہوتی تو ان دونوں ہی پارٹیوں کو اپنی اپنی حکومت بننے کے بعد منصوبوں پر کام کافی پہلے شروع کر دینا چاہیے تھا، لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد وں کے کیمپوں پر فوج کی طرف سے کی گئی کارروائی کے سلسلے میں ویسے تو مرکزی حکومت کے وزراء اور بی جے پی کے لیڈروں کو بیان بازی نہ کرنے کی ہدایت دی جا رہی ہے، لیکن اس کا کوئی اثر کہیں نظر نہیں آ رہا ہے، بلکہ اس کے برعکس اس معاملے پر ہر طرح سے بیان بازی، پوسٹربازی و ہورڈنگ بازی کرکے لوگوں میں غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


Share: