بھاگلپور، 14/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہار میں اتوار کو آندھی طوفان اور بجلی گرنے سے متعلق واقعات میں تین بچوں سمیت سات افراد کی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر شخص زخمی ہو گئے ہیں۔ریاست میں بھاگلپور ضلع کے نوگچھیا سب ڈویزن کے تحت گوپال پور تھانہ علاقے میں ایک گھر میں بجلی گرنے سے ایک خاتون اور اس کے ایک سالہ بیٹے کی موت ہو گئی۔گوپال پور تھانہ کے انچارج شیو یادو نے بتایا کہ سکھتیا بازار کے وارڈنمبر- 1میں واقع ایک مکان پربجلی گرنے سے گولو دیوی (30)اور اس کے ایک سالہ بیٹے کی موت ہو گئی ہے۔ سیتامڑھی ضلع کے بتھناہا تھانہ علاقہ کے دو الگ الگ گاؤں میں آج بجلی گرنے کے واقعات میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بتھناہا تھانہ کے انچارج ایس کے شرما نے بتایا کہ مہلوکین میں شیو جی پنڈت (45)اور سنجے رام(35)شامل ہیں۔وہیں، بھاگلپور ضلع کے رنگرا تھانہ کے تحت کتیریا بازار میں واقع ایک پھوس کے گھر کے آندھی طوفان کی وجہ سے اڑ جانے سے جولی دیوی نام کی 22سالہ خاتون اور اس کا نوزائیدہ بیٹے بری طرح زخمی ہو گیا۔کٹیہار ضلع کے پھلکا تھانہ کے انچارج رنجیت چودھری نے بتایا کہ مہیش پور گاؤں رہائشی باڈو منڈل کے گھرکو بجلی گرنے کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے اور آگ لگ جانے سے اس کے تین سال کے بیٹے وکرم کی موت ہو گئی جبکہ اس کی بیوی جانکی دیوی اور ایک سالہ بیٹی جھلس گئی۔