ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بہار: نہیں تھم رہا ڈینگو کا قہر، صرف دارالحکومت پٹنہ میں 1724 ڈینگوکے مریض

بہار: نہیں تھم رہا ڈینگو کا قہر، صرف دارالحکومت پٹنہ میں 1724 ڈینگوکے مریض

Sat, 19 Oct 2019 17:27:18    S.O. News Service

پٹنہ19اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) بہار میں ڈینگو کا قہر نہیں تھماہے۔ بہار میں اب تک 2323 ڈینگو کے مریضوں کی تعداد پہنچ چکی ہے جس میں صرف دارالحکومت پٹنہ میں اب تک 1724 مریضوں میں ڈینگو پازیٹو پایاگیاہے۔ غورطلب ہے کہ پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاست کی نتیش حکومت سے سیلاب سے بے حال ہوئے پٹنہ میں حفظان صحت پرکام کرنے اور ریاست میں تیزی سے پھیل رہے ڈینگوکے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹھائے جا رہے اقدامات کی تفصیلات دینے کی ہدایت دی ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 25 اکتوبر کو ہوگی۔ریاست میں اب تک 1100 سے زائد کیس سامنے آ چکے ہیں۔وہیں، ڈینگو سے صرف عام عوام ہی زد میں نہیں آ رہے ہیں، بلکہ لیڈروں کو بھی ڈینگو نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ڈینگو کی زد میں آکر پٹنہ کے بانکی پور کے ممبر اسمبلی نتن نوین بھی بیمارپڑگئے ہیں۔پٹنہ کے نتن نوین اور سنجیو چورسیا بھی ڈینگوکی زدمیں ہیں۔دونوں ہی اراکین اسمبلی کے گھر پر  ڈاکٹر کی ٹیم کی دیکھ بھال کے لیے آتی ہے لیکن ڈینگوسے پریشانی ختم نہیں ہوئی ہے۔


Share: