ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بڑودہ:31لاکھ روپے کے پرانے نوٹوں کے ساتھ بی جے پی کونسلر کا بھائی حراست میں

بڑودہ:31لاکھ روپے کے پرانے نوٹوں کے ساتھ بی جے پی کونسلر کا بھائی حراست میں

Thu, 24 Nov 2016 12:49:17    S.O. News Service

وڑودرا،23نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) وڑودرا میں بی جے پی کونسلر کے بھائی کے گھر سے چلن سے باہر ہو چکے پرانے نوٹ کے طور پر 31لاکھ روپے ضبط کئے گئے۔جوائنٹ پولیس کمشنر ڈی جی پٹیل نے بتایا کہ چلن سے باہر ہو چکے نوٹ کے برآمد ہونے کے بعد ملزم وینکٹھ پوار عرف ’’دبنگ‘‘کو حراست میں لیا گیا۔افسر نے بتایا کہ ہمارے پاس اس بات کی پختہ جانکاری تھی کہ پوار نے اپنے گھر میں نقد رقم پوشیدہ رکھی ہے،اطلاع ملنے کے بعد کارروائی کی گئی۔پٹیل نے بتایا کہ حراست میں لیا گیا شخص وڈودرا میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کونسلر وجے پوار کا بھائی ہے۔


Share: