ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلہ دیش میں کیفے پر دہشت گردانہ حملے کا ایک اور سرغنہ گرفتار

بنگلہ دیش میں کیفے پر دہشت گردانہ حملے کا ایک اور سرغنہ گرفتار

Sun, 15 Jan 2017 12:07:50    S.O. News Service

ڈھاکہ،14؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیش میں سکیورٹی فورسز نے گزشتہ سال دارالحکومت ڈھاکا کے ایک کیفے پر کیے جانے والے اُس دہشت گردانہ حملے کے ایک اور سرغنے کو گرفتار کر لیا ہے، جس میں بیس یرغمالی ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ جہانگیر عالم المعروف رجب کو ڈھاکا سے اندازاً ستّر کلومیٹر شمال مغرب کی جانب واقع وسطی ضلع تنگیل میں گرفتار کیا گیا۔ رجب اس کیفے پر حملے سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں کے سلسلے میں پولیس کو مطلوب تھا۔ یکم جولائی دو ہزار سولہ کو ڈھاکا کی ہولی آرٹیسن بیکری نامی کیفے پر حملے میں اٹلی کے نو اور جاپان کے سات شہریوں کے علاوہ امریکا اور بھارت کا بھی ایک ایک شہری ہلاک ہو گیا تھا۔


Share: