ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو میں چوری کرنے کیلئے عمارت میں داخل ہونے کے دوران سیکورٹی گارڈ نے چلائی گولی؛ چور ہلاک

بنگلورو میں چوری کرنے کیلئے عمارت میں داخل ہونے کے دوران سیکورٹی گارڈ نے چلائی گولی؛ چور ہلاک

Fri, 23 Dec 2016 23:48:29    S.O. News Service

بنگلورو۔23/دسمبر(ایس او نیوز) شہر کے ناگر باوی بی ڈی اے کامپلکس کے قریب کل رات چوری کیلئے داخل ہونے والے شخص کو سیکورٹی گارڈ نے گولی مار د ی جس کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ متوفی شخص کی شناخت ٹمکور کے بٹیا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ چوری کیلئے آئے ہوئے دیگر دو افراد فرار ہوگئے۔ یہاں سیکورٹی پر تعینات گارڈ نے چوری کیلئے داخل ہونے والے تین افرادکو کامپلیکس کےاندر داخل ہوتے دیکھ کر گولی چلادی، پولیس نے اسے پوچھ تاچھ کیلئے تحویل میں لے لیا ہے۔ بی ڈی اے کامپلکس کے عقب میں واقع جنتادل(ایس) لیڈر جورائے گوڈاکا زیر تعمیر مکان وہ جگہ ہے جہاں سیکورٹی گارڈ نے گولی چلائی۔ سیکورٹی ایجنسی کی طرف سے اس گارڈ کو کرایہ پر حاصل کیاگیا تھا۔ رات ڈھائی بجے بٹیا اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ یہاں چوری کیلئے داخل ہوا تھا، اور عمارت کی پہلی منزل پر تالا توڑنے کی کوشش کررہا تھا۔ اس مرحلے میں سیکورٹی گارڈ موہن کمار گوڈا نے ہنگامہ کیا اور ان کو بھگانے کی کوشش کی تو ان میں سے ایک نے سیکورٹی گارڈ موہن کمار پر ڈنڈے سے حملہ کردیا۔ اس مرحلے میں موہن کمار نے اپنے پاس موجود گن سے گولی چلادی، جس کے نتیجہ میں بٹیا جائے وقوع پر ہی ڈھیر ہوگیا۔ دیگر دو افراد فرار ہوگئے۔فوری طور پر اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔اڈیشنل کمشنر آف پولیس چرن رڈی، ڈی سی پی لابو رام اور دیگر نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور سیکورٹی گارڈ کو پولیس کی تحویل میں لے لیا۔ کاماکشی پالیہ پولیس تھانہ میں اس سلسلے میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: