ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بنگال: مرشدآباد ٹرپل قتل معاملے میں اہم ملزم گرفتار، پولیس کے سامنے اعتراف کیا جرم

بنگال: مرشدآباد ٹرپل قتل معاملے میں اہم ملزم گرفتار، پولیس کے سامنے اعتراف کیا جرم

Tue, 15 Oct 2019 19:42:35    S.O. News Service

کولکاتہ،15/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) پولیس نے مرشدآباد ٹرپل قتل کے اہم ملزم کو منگل کو گرفتار کر لیا۔مرشدآباد کے پولس سپرنٹنڈنٹ مکیش کمار نے بتایا کہ اتپل بیہرا کو ضلع میں ساگردیگھی کے ساہاپور علاقے سے صبح گرفتار کیا گیا۔وہ پیشے سے معمار ہے۔بندھوپرکاش پال ان کی حاملہ بیوی بیوٹی اور ان کے آٹھ سالہ بیٹے کی لاشیں آٹھ اکتوبر کو مرشدآباد ضلع کے جیاگنج میں ان کے گھر میں خون سے لت پت ملی تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ بیہرا نے دو جیون بیمہ پالیسی کے لئے پال کو رقم دی تھی۔ پولیس نے کہاکہ تاہم پال نے پہلی پالیسی کے لئے رسید دی تھی، لیکن اس نے دوسری پالیسی کے لئے رسید نہیں دی۔پال اور بیہرا کے درمیان گزشتہ چند ہفتوں سے اس معاملے کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا۔پال نے اس کی توہین بھی کی تھی جس کے بعد بیہرا نے اس کا قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔پولیس نے دعوی کیا کہ بیہرا نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔


Share: