ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برلن کی کرسمس مارکیٹ پر حملہ کرنے والا پاکستانی تھا: تفتیشی ذرائع

برلن کی کرسمس مارکیٹ پر حملہ کرنے والا پاکستانی تھا: تفتیشی ذرائع

Wed, 21 Dec 2016 12:26:07    S.O. News Service

برلن،20؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جرمن دارالحکومت برلن کی ایک کرسمس مارکیٹ پر مبینہ دہشت گردانہ حملہ کرنے والے مشتبہ ملزم کی شناخت ظاہر کر دی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے سلامتی کے ذمے دار جرمن اداروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ مبینہ حملہ آور کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اس کا نام نوید اور عمر تئیس برس بتائی گئی ہے۔ مشتبہ ملزم کا خاندانی نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس شخص کے مزید دو فرضی نام بھی تھے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نوید فروری میں بطور مہاجر جرمنی آیا تھا اور چھوٹے پیمانے پر جرائم کی وجہ سے پولیس اسے جانتی بھی تھی۔ وہ برلن کے ٹیمپل ہوف نامی متروک ہوائی اڈے پر قائم مہاجرین کے ایک مرکز میں رہا کرتا تھا۔ اس واقعے میں پیر کی رات بارہ افراد ہلاک اور اڑتالیس زخمی ہوئے۔


Share: