ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برلن حملے کا مشتبہ ملزم میلان میں ہلاک

برلن حملے کا مشتبہ ملزم میلان میں ہلاک

Sat, 24 Dec 2016 12:33:25    S.O. News Service

روم،23دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اطالوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برلن حملے کا مشتبہ ملزم میلان شہر میں پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جرمن دارالحکومت برلن کی کرسمس مارکیٹ پر حملے کے مبینہ ملزم انیس عامری کی ہلاکت دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ہوئی ہے۔ اس اطلاع پر جرمن دفتر استغاثہ نے میلان شہر کی پولیس کے ساتھ رابطہ استوار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انیس عامری کے ساتھ پولیس مقابلہ آج جمعہ کی صبح تین بجے پیش آیا۔ عامری کی گولی سے ایک اطالوی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔ میلان پولیس نے نواحی علاقے میں عامری کی موجودگی کی مخبری پر اپنے گشت میں اضافہ کر دیا تھا۔


Share: